"چکنز نیک" پاکستان میں سیاحت کا رجحان زیادہ تر شمالی علاقوں کی طرف ہوتا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں جیسے کراچی، سندھ، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے سیاح ہر سال بڑی تعداد میں مری، سوات، ہنزہ، گلگت، کاغان، ناران اور کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔ یہ علاقے قدرتی حسن، پہاڑوں، جھیلوں، سرسبز وادیوں، خوشگوار موسم اور تاریخی اہمیت کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف بھارت میں بھی شمال مشرقی علاقوں کی طرف سیاحت کا رجحان بڑھ رہا ہے، خصوصاً سِلیگُڑی ایک اہم داخلی دروازے کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں سے بھارتی سیاح دارجیلنگ، سکم، بھوٹان اور نیپال کی سرحدی خوبصورت وادیوں کا سفر کرتے ہیں۔ سلیگُڑی اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن اور فطری خوبصورتی کی وجہ سے نہ صرف ایک اہم سیاحتی مقام ہے بلکہ شمال مشرقی بھارت میں داخل ہونے کا ایک مرکزی گیٹ وے بھی ہے، جو اسے بھارتی سیاحوں کے لیے ایک پسندیدہ مقام بناتا ہے۔ سلیگُڑی، بھارت کے شمالی مغربی بنگال میں واقع ایک پُررونق شہر ہے، جو مشرقی ہمالیہ کے دامن میں آباد ہے۔ اسے "شمال مشرقی بھارت کا دروازہ" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ملک کے...
Content writer, Advertising Consultant, Designer, Architect, Contractor, Deal with Copy Typing Projects.